Tuesday 5 August 2014



یہ اداس آنکھیں میری..!
کرب تنہائی میں جلتی ہوئی اس ذات کے دروازے پر
راستہ دیکھتی رہتی ہیں کسی بادل کا---
ایسا بادل
جو مرے جسم کے صحرا کو بھی ساحل کر دے
ہاتھ ہاتھوں پہ رکھے
روح کو جل تھل کر دے.......!
اداس آنکھیں میری..!
ظلم کی دھند میں لپٹی ہوئی اسرات کے دروازے پر
راستہ دیکھتی رہتی ہیں کسی سورج کا
ایسا سورج
جو محبت کے ہر اک نقش کو روشن کر دے
خوف کی لہر سے جمتے ہوئے لوگوں میں حرارت بھر دے......!
بھاگتے دوڑتے اس وقت کے ہنگامے میں
وہ جو اک لمحہ امر ہے..
وہ ٹھہرتا ہی نہیں...'
بے یقینی کا یہ ماحول بکھرتا ہی نہیں..
میرا سورج !!!
میرے آنگن میں اترتا ہی نہیں !!!
عشق اتنا قریب سے گزرا
میں یہ سمجھا کہ ہوگیا مجھ کو

ﺩِﻝ ﮐﺮﺗﺎ ہے ﺩُﮐﮭﺘﮯ ﺳَﺮ ﮐﻮ
ﺩﻭﻧﻮﮞ ہاﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﮐﺮ
ﺍِﺗﻨﯽ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺑِﮭﯿﻨﭽﻮﮞ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﺗﻮﮌ ﺩﻭﮞ ﺳﺎﺭﯼ ﺳﻮﭼﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ
ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﻟِﮑﮭﺎ ہے
ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﺳﻮﭺ ﮔﮍﯼ ہے
ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﺭُﻭﭖ ﺳَﺠﺎ ہے....!!


عشق اتنا قریب سے گزرا
میں یہ سمجھا کہ ہوگیا مجھ کو

ks



ہائے وہ لوگ خوبصورت لوگ . .
جن کی دھُن میں حیات گزری ہے . . !
وہ اور ہونگے جنہیں موت آگئی ہوگئی

نگاہ یار سے پائی ہے زندگی میں نے

Tuesday 28 May 2013

ks



محبت نام ہے میرا
اگر چاہو گئے تم مجھ کو
تمھاری سانس سے پہلے
تمہاری جان بن جاؤں

اگر دیکھو گئے تم مجھ کو
تمہاری آنکھ سے پہلے
تمھارے خواب بن جاؤں

اگر سوچو گئے تم مجھ کو
تمھارے پاؤں سے پہلے
تمہاری راہ بن جاؤں

محبت نام ہے میرا .
مجھے تم سوچ کے دیکھو . . . !!!!